کسٹم انسپکٹر قتل کیس :ایان علی کے ناقابال ضمانت وارنٹ جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 21 جولائی 2016 11:18

کسٹم انسپکٹر قتل کیس :ایان علی کے ناقابال ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21جولائی۔2016ء) کسٹم انسپکٹراعجازچوہدری قتل کیس میں کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث اداکارہ ایان علی کے ناقابال ضمانت وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔مقتول کسٹم انسپکٹر اعجاز چوہدری کی بیوہ نے تھانہ وارث خان میں ماڈل ایان علی کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مجسٹریٹ گلفام بٹ کی عدالت میں بتایا کہ ملزمہ ماڈل ایان علی کو قتل کیس کی تفتیش کے لیے بار بار طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے پولیس کا موقف سننے کے بعد ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایک ماہ میں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کے حوالے سے تفتیشی رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :