مظفر آباد،راولپنڈی سے چکار جانے والی ویگن کھائی میں گرنے سے ایک خاتون اور بچے سمیت 3افرادجاں بحق،7زخمی

جمعرات 21 جولائی 2016 11:18

مظفر آباد ۔ 21 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جولائی۔2016ء) راولپنڈی سے چکار جانے والی ویگن کھائی میں گرنے سے ایک خاتون اور بچے سمیت 3افرادجاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق راولپنڈی سے چکار جانے والی ویگن شمال مشرق سے 40کلو میٹردورچکار کے قریب نکر فٹوٹ کے مقام پر تیز موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری ،جس سے ایک خاتون اور بچے سمیت 3افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاہے اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔