Live Updates

نوازشریف کا استعفیٰ عمران خان کی مٹھی میں ہے۔جاوید ہاشمی

عمران خان مٹھی کھول دیں تو نواز شریف مستعفی ہوجائینگے،شیخو جنتری والا روز پیشگوئی دیتا ہے کہ حکومت 100دن میں چلی جائے گی۔سینئر سیاسی رہنماء کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 20 جولائی 2016 15:23

نوازشریف کا استعفیٰ عمران خان کی مٹھی میں ہے۔جاوید ہاشمی

ملتان(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2016ء) :سینئر سیاسی رہنماء جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا استعفیٰ عمران خان کی مٹھی میں ہے،عمران خان مٹھی کھول دیں تو نواز شریف مستعفی ہوجائینگے،شیخو جنتری والا روز پیشگوئی دیتا ہے کہ حکومت 100دن میں چلی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت ختم کرنے کیلئے دھرنے یا کسی مظاہرے کی ضرورت نہیں ۔عمران خان سیاسی جماعتوں کواسمبلی سے استعفے دلوائیں،شام تک حکومت ختم ہوجائے گی۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان جمہوریت تباہ کرنے کیلئے مسائل پیدا کررہے ہیں۔عمران خان کا اپنی جماعت پر کنٹرول نہیں رہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات