ہیبائی میں شدید بارشیں ،ایک شخص ہلاک ،34لاپتہ

بدھ 20 جولائی 2016 14:16

شی جیاز ہوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) چین کے شمالی صوبے ہیبائی میں شدید بارشوں کے باعث ایک شخص ہلاک اور 34لاپتہ ہو گئے ،ہیبائی کے موسمیات بیورو نے گذشتہ روز موسم کے بارے میں شدید ترین انتباہی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہروں میں 630ملی میٹر تک بارش کی پیشنگوئی کی تھی چنانچہ 19کاؤنٹیز میں طوفانی بارشوں کے باعث دریا بپھر گئے اور سیلاب کے باعث گیارہ ڈیم ، دو ہائیڈروپاور سٹیشنز ، 112ٹیلی کام سٹیشنز تباہ ہو گئے جبکہ چار ہزار ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ،سیلاب کے باعث 67158افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ، صوبائی دارالحکومت کی تیرہ بڑی شاہراہوں کو نقصان پہنچا جن کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :