چین کئی صوبوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا امکان

شہریوں کو لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

بدھ 20 جولائی 2016 14:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء) چین کے محکمہ موسمیات نے کئی صوبوں میں شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے اس سلسلے میں دوسرے درجے کا سخت انتباہی اورنج الرٹ جاری کردیا ہے ، چین کے صوبوں بیجنگ ، ٹیان جن ، ہییبائی ، لیاؤننگ ، جیلن ، اندرون منگولیا ، شان ڈانگ ، ہینان ، جیانگ ژو ، انہوئی ، ہوبائی ، ہونان اور ینان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے 240ملی میٹر تک بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، متعلقہ حکام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سفر اور گھروں سے باہر نقل و حرکت کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :