آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 20 جولائی 2016 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، فاٹا اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا تاہم قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ہنزہ 08، گلگت04، بونجی، استور01، خضدار 02ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :