بابری مسجد مقدمے کے مدعی ہاشم انصاری 96 سال کی عمر میں ایودھیا میں انتقال کر گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 جولائی 2016 10:07

بابری مسجد مقدمے کے مدعی ہاشم انصاری 96 سال کی عمر میں ایودھیا میں انتقال ..

ایودھیا(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20جولائی۔2016ء) بھارت میں بابری مسجد مقدمے کے مدعی ہاشم انصاری 96 سال کی عمر میں ایودھیا میں انتقال کر گئے ہیں۔وہ ایک عرصے سے علیل تھے -ان کے بیٹے اقبال انصاری نے بتایا کہ بدھ کی صبح وہ نماز کے لیے نہیں اٹھے تو گھر والوں نے جا کر دیکھا اور پایا کہ ان کی موت ہو چکی ہے۔ان کے بیٹے نے یہ بھی بتایا کہ آج بدھ کے روز ہی بعد نماز مغرب ان کی تدفین تاریخی قبرستان میں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس قبرستان میں پیغمبر شیث علیہ السلام اور ان کے اہل خانہ کی قبریں ہیں۔60 سال سے زیادہ عرصے تک بابری مسجد کے لیے قانونی لڑائی لڑنے والے ہاشم انصاری کے مقامی ہندو سادھو سنتوں سے رشتے کبھی خراب نہیں رہے۔وہ اس مقدمے کو سیاسی رنگ دیے جانے کے خلاف تھے اور ان کے مطابق اسی سبب سخت گیر ہندووں نے 6 دسمبر 1992 میں اس 16ویں صدی کی تاریخی مسجد کو منہدم کردیا۔ ہاشم انصاری اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی جمہوریت کے بارے میں کہا تھا کہ جمہوریت تو اسی دن ختم ہو گئی جس دن بابری مسجد میں مورتی رکھی گئی۔

متعلقہ عنوان :