اشتہاری مجرم پوکیمون گو کھیلتے ہوئے پولیس سٹیشن کے باہر پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 جولائی 2016 23:59

اشتہاری مجرم  پوکیمون گو کھیلتے ہوئے  پولیس سٹیشن کے باہر پہنچ گیا

پوکیمون گو کھیلتے ہوئے ایک اشتہاری مجرم پولیس اسٹیشن کے باہر پہنچا اور پکڑا گیا۔ولیم ولکوکس کو جمعرات کو ملفورڈ، مشی گن کے ایک پولیس اسٹیشن کے باہر، جو پوکیمون جیم بھی ہے، سے گرفتار کیا گیا۔ ملفورڈ پولیس چیف تھامس لنڈبرگ کا کہنا ہے کہ ولیم نے اس دن ہمارا کام آسان بنا دیا تھا۔آفیسر کا کہنا ہے کہ 24سالہ ولیم پاجامہ پینٹ پہنے جھنڈے کے پول کے پاس کھڑا تھا۔

(جاری ہے)

آفیسر پولیس اسٹیشن میں لگی اس کی تصویر کی وجہ سے اسے پہچان گئے اور اسے اس وقت پکڑ لیا جب وہ پوکیمون پکڑ رہا تھا۔
پولیس آفیسر نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ولیم اپنے وارنٹ کو بھول گیا ہوگا یا گیم کھیلنے کی وجہ سے اسے یاد نہیں رہا۔

ولیم کو پھر سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اگلے مہینے اپنی عدالت میں پیشی تک ولیم دل بھر کر پوکیمون کھیل سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :