ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:31

قصور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) قصور اور گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الٰہ آباد وارڈ نمبر 2کا محمد صدیق ولد علی محمد بسواری سائیکل اپنے گھر کی طرف جا رہاتھاکہ الٰہ آباد چوک میں پیچھے سے ملتان سے آنیوالی بس نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں سائیکل سوار محمد صدیق موقعہ پرہی جا ں بحق ہوگیا دوسرا واقعہ بھی الٰہ آباد کے نواحی گاؤں بقا ء پور میں پیش آیا بقاء پور کا محمد عاشق پیدل دیپالپور رود پر بقاء پوراڈا کی طرف جارہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹر نے کچل دیا جس کے باعث محمد عاشق موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا تھانہ الٰہ آباد پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :