نوشہرہ کے وکیل ڈپٹی کمشنر کیخلاف ڈٹ گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:27

نوشہرہ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء )ڈسٹرکٹ بار نوشہرہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی جانب سے معافی نہ مانگنے تک عدالتوں کے بائیکاٹ اور صوبہ بھر میں احتجاجی کنونشن منعقد کرنے اور تحریک چلانے کااعلان کردیا ہے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے نہ جائز طور پرہمارے خلاف دفعہ 144اور 3ایم پی او کا نفاذ کرکے ہمیں احتجاج کرنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ بار نوشہرہ کے صدر محمداعجاز خان نے نوشہرہ میں ڈسٹرکٹ بار روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریاض خان ایڈوکیٹ، کفایت خان ایڈوکیٹ ، شاہد برکی ایڈوکیٹ، آفتاب ایڈوکیٹ، شوکت علی ایڈوکیٹ، شاہد حسن ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ چند دن قبل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ہمارے ڈسٹرکٹ بار کے ممبر پیرفیاض کے ساتھ دفتر میں بدتمیزی کی جس کے خلاف ہم نے احتجاج شروع کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ہمارے خلاف نہ جائز مقدمات کرنے اور وکلاء کے گھروں پر پولیس چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا ہمارے احتجاج کے اعلان پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے دفعہ 144کانفاذ کیا اور ہمیں 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے دھمکیاں دی جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں وکلاء برادری جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہم نے ہمیشہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے اور جیلیں کاٹی ہم ان کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں جب تک ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار روم میں آکر معافی نہ مانگے اس وقت تک عدالتوں سے ہماری بائیکاٹ اور احتجاج جاری رہے گی اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو پھر پورے صوبے میں احتجاجی کنونشن جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو ضلع بدر کیاجائے۔