گوجرانوالہ میں کشمیر کارواں کا استقبال

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:27

گوجرانوالہ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء )تحریک آزادی جموں کشمیر کے زیر اہتمام کشمیر کارواں کے گوجرانوالہ پہنچنے پرہزاروں افراد کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ لاری اڈہ مین جی ٹی روڈ پر سٹیج لگا کربڑے جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا۔ کارواں کے لاکھوں شرکاء جب گوجرانوالہ پہنچے تو پور ا شہر کشمیریوں سے رشتہ کیا‘ لاالہ الااللہ، کشمیر بنے گا پاکستان اور سید علی گیلانی ، حافظ محمد سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔

اہالیان گوجرانوالہ کی جانب سے کارواں کے شرکاء جب جماعةالدعوة کے مرکز اقصیٰ جی ٹی روڈ پر پہنچے تو ان میں دودھ کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ سے کشمیرکارواں میں ہزاروں افراد کا قافلہ شامل ہوا۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کے کشمیر کارواں کے لاکھوں شرکاء کے لاری اڈی پہنچنے پر جب جلسہ کا آغاز ہوا تو دور دور کئی کلومیٹر تک ہزاروں بسوں ، گاڑیوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں کی تاحد نگاہ طویل قطاریں نظر آئیں۔

گوجرانوالہ میں تحریک آزادی جموں کشمیر کا جلسہ عام ساڑھے چھ بجے شروع ہوا۔ اس دوران ہزاروں افراد کی جانب سے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ انجمن تاجران گوجرانوالہ کی طرف سے کاروا ں کے شرکاء کا زبردست استقبال کیا گیا۔مسلم لیگ(ن) ،تحریک انصاف،جماعت اسلامی،جے یو آئی (س) ،جمعیت اہلحدیث اور دیگر جماعتوں کے مقامی رہنما بھی تحریک آزادی جموں کشمیر کے جلسہ میں شریک ہوئے۔

جلسہ عام کے اختتام پر حافظ محمد سعید و دیگر قائدین کی قیادت میں لاکھوں شرکاء کا یہ قافلہ وزیر آباد کی طرف روانہ ہو گیا۔اس موقع پر بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔دریں اثناء مرید کے،سادھوکی،اور کامونکے میں بھی ہزاروں افراد کی طرف سے کشمیر کارواں کے شرکا ء کا بھر پور استقبال کیا گیا۔