چیف جسٹس کی چیف جسٹس کو مبارکباد

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:25

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ٹیلی فون کرکے بیٹے کی بازیابی پرمبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجادعلی شاہ کا بیٹا جب اغوا ہواتھا تو اس موقع پربھی چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو فون کرکے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاتھا۔ آج جب اویس شاہ بازیاب ہوا تو چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منصورعلی شاہ نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کوفون کیا اور بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ آپ نے جس طرح سے تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔ جسٹس سجاد علی شاہ نے چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ کاشکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :