اتفاق شوگرملز کو407ملین سیلز ٹیکس کے بھجوائے گئے نوٹسز کو کالعدم

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:23

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) لاہورہائیکورٹ نے اتفاق شوگرملز کو407ملین سیلز ٹیکس کے بھجوائے گئے نوٹسز کو کالعدم قراردیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسٹر جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں اتفاق شوگر ملزکے مالک میاں طارق شفیع کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ 2011میں گوداموں میں چینی اسٹاک کرنے پرایف بی آرنے 407ملین کے سیلز ٹیکس کے نوٹسز بھجوادئیے ، اس حوالے سے نہ تو انتظامیہ کا موقف سنا گیا اور نہ ہی کوئی نوٹس بھجوایاگیا، قانون کے تحت ایف بی آر بغیرتخمینہ لگائے بغیرسیلز ٹیکس کے نوٹسز نہیں بھجواسکتا۔

ایف بی آر کے وکیل نے بتایاکہ سیلز ٹیکس کا تخمینہ مکمل جانچ پڑتال کے بعد لگایا گیا،فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اتفاق شوگرملز کو407ملین سیلز ٹیکس کے بھجوائے گئے نوٹسز کو کالعدم قراردیدئیے اورحکم دیا کہ دوماہ میں سیلز ٹیکس کا تخمینہ نئے سرے سے لگایاجائے اوراس دوران میاں طارق شفیع کیخلاف کوئی کاروائی نہ کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :