ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کے چچا سے فراڈ کرنیوالی خاتون کی عبوری ضمانت کی درخواست

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:23

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شفقت رسول کے انگلینڈ پلٹ چچا سے 85 لاکھ کا فراڈ کرنیوالی خاتون کی عبوری ضمانت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسٹر جسٹس سردار شمیم احمد خان کی عدالت میں درخواست گزار خاتون روبینہ بی بی کی جانب سے بتایا گیا کہ اس پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں ضمانت منظور کی جائے۔

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی شفقت رسول کے انگلینڈ پلٹ چچا خوشی محمد کے وکیل رضوان ذکاء گل نے بتایا کہ روبینی بی بی اور اس کے خاوند شہزاد نے کاروبار کا جھانسہ دے کر 84 لاکھ روپے کا فراڈ کیا جس کا مقدمہ تھانہ پیر محل میں درج ہے اور پولیس کاروائی کررہی ہے،فراڈمیں ملوث خاتون کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔عدالت پولیس سے آئندہ ہفتے ریکارڈ طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :