چیف جسٹس منصور علی شاہ سے ایشین ڈولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:20

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سے ایشین ڈولپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی،جس میں لاہورہائیکورٹ سپروائزری کمیٹی برائے خواتین ججز کے چیئر مین مسڑ جسٹس سیدمحمد کاظم رضا شمسی اور ممبرمسز جسٹس عائشہ اے ملک کے علاوہ رجسٹرار سید خورشید انور رضوی، ڈائریکٹرجنرل پنجاب جوڈشیل اکیڈمی عظمیٰ اخترچغتائی اور خواتین جوڈیشل افسران جزیلہ اسلم، شاہدہ سعید، نادیہ اکرام ملک، شازیہ منور مخدوم ، شگفتہ شفیق،احتشام بنت صادق ، فوزیہ سائر اور صائمہ قریشی نے شرکت کی جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے وفد میں بنک کی سینئر کونسل ارم احسان، سی ای او وائٹ ربن کیمپین عمر آفتاب، ایشین بنک کی کنسلٹنٹ ثمر من اللہ اور اراسل ناٹ اور پروگرام کوآرڈینیٹر اذلان بٹ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خواتین کے ساتھ نارواسلوک اور مظالم کے بارے میں تربیتی پروگرام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جوڈیشل افسران کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تربیتی کورسز کروائے جائیں گے۔اجلاس کے بعد ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی سینئر کونسل ارم احسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان میں خواتین کی زندگی کو آسان بنانے ، مشکلات کم کرنے کے سلسلے میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک نے پراجیکٹ شروع کیا ہے ،خواتین کے خلاف جرائم کی صورت میں ان کا سب سے زیادہ واسطہ پولیس اور عدلیہ سے پڑتا ہے ،پولیس اور عدلیہ کے ججوں کو خواتین کے مقدمات اور مسائل سے متعلق ٹریننگ دی جانی اشد ضروری ہے جس کیلئے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے ملاقات میں کافی امور زیر بحث آئے ہیں ان پہلوؤں پر غور کیا گیا کہ کیسے خواتین کو معاشرے میں بااختیار اور طاقتور بنایاجاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :