چینی سفیر کا منصوبوں کی تکمیل کیلئے انتھک محنت پروزیراعلیٰ پنجاب کوخراج تحسین

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:20

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) چین کے سفیر سن ویڈانگ نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے تحت پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے انتھک محنت،عزم اورجذبے کے ساتھ کام کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکے منصوبوں کے حوالے سے پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ترقیاتی منصوبوں کے اعلی معیار کو یقینی بناتے ہوئے انہیں مکمل کرتے ہیں،اس کی مثال کم ہی ملتی ہے اوریہی وجہ ہے کہ شہبازشریف نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور حالیہ چند برس کے دوران صوبہ پنجاب نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں بے مثال ترقی کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :