کشمیر پرتمام سیاسیاعتوں کی مشاورت سیے مربوط اور ٹھوس پالیسی بنائی جائے ، لاہور ہائیکورٹ بار

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:15

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر رانا ضیاء عبدالرحمن کی ر صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں سردار طاہر شہباز خاں نائب صدرلاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سید اسد بخاری فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہورکے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سراج احمد ایڈووکیٹ کو تلاوت ِ کلامِ پاک اور سلمان فاروق لودھی ایڈووکیٹ کو نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے کی دعوت دی۔ محمد انس غازی سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، ڈاکٹر انور گوندل ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب، عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ،احسان وائیں ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، اعظم نذیر تارڑ ممبر پاکستان بار کونسل، حافظ عبدالرحمن انصاری سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1947ء میں برصغیر کی تقسیم کے وقت طے پایا تھا کہ مسلم اور ہندو اکثریت والے علاقے وہاں کے باشندوں کی خواہش کے مطابق پاکستان یا ہندوستان سے الحاق کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حیدر آباد ، جونا گڑھ کی ریاستوں کے عوام نے پاکستان کے ساتھ رہنے کی خواہش کی لیکن ان ریاستوں پر بھی ہندوستان نے قبضہ کر لیا۔ اسی طرح کشمیری عوام کی خواہش کے برعکس وہاں کے ہندو راجا نے زبردستی ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا حالانکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا گیا ۔ہندو اور انگزیز کی ملی بھگت سے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف عرصہ 60سال سے آزادی کی خاطر اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیر ی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں۔

لاکھوں بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہو گئی ہیں۔ اب پچھلے 15دنوں سے مودی سرکار نے ظلم و ستم، وحشت و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے نوجوانوں کو قتل کیا انکی آنکھیں تک نکال دی گئیں۔ کم سن بچوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے حوالہ سے ایک مربوط اور ٹھوس پالیسی بنانے کیلئے تمام سیاسی قائدین کو شامل کیا جائے اور یہ بھی مطالبہ کیا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے صدر سید علی رضا گیلانی کے چار نکاتی مصالحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو پاکستان کا ازلی اور ابدلی دشمن ہے۔ اس سے کسی چیز کی توقع کرنا عبث ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت ملنے تک انڈیا سے تجات بند کی جائے اور OICممالک کو بھی باور کرایا جائے کہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ہندو بربریت کے خلاف ہندوستان سے تجارت نہ کریں۔ رانا ضیاء عبدالرحمن صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ ملک بھر کے وکلاء کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

ہم ہندوستان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ UNO کی قراردادوں کی روشنی میں دونوں ممالک افہام و تفہیم سے کشمیر کا مسئلہ حل کریں۔ نذیر احمد غازی سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے شہدائے کشمیر کی بلندی درجات زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :