نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:12

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) محکمہ تعلیم نے ایسے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جن پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے قانون کے مطابق سکول میں بنیادی سہولتیں گراؤنڈ‘ واش روم‘ پینے کا صاف پانی‘ بجلی جانے کی صورت میں جنریٹرز اور اسی طرح دیگر بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کررکھیں۔

(جاری ہے)

ان کیخلاف کاروائی کیلئے تمام ضلعی افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق لوگوں نے تعلیم کو کاروبار بناکر چھوٹی چھوٹی عمارتوں میں سکول قائم کرلئے ہیں جہاں پر ایک کلاس میں 50-50 بچوں کو پڑھایا جاتا ہے جس سے نہ صرف بچوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتوں پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔