سٹوڈنٹس کیلئے نجی تعلیمی اداروں کے پرکشش بینر آویزاں

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 19 جولائی 2016 20:12

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی19 جولائی ۔2016ء ) پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کے اعلان کیساتھ طلباء و طالبات کو اپنے اپنے سکولز‘ کالجز کی طرف راغب کرنے کیلئے خوبصورت بینرز جن پر دلکش تحریریں درج ہیں آویزاں کرنا شروع کردیئے جبکہ کیش ایوارڈ‘ گاڑیاں اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء انعامات کی صورت میں دینے کیلئے اعلانات بھی بینرز پر درج ہیں سرکاری تعلیمی اداروں پر لوگوں کا اعتماد اٹھ جانے کی وجہ سے غریب سے غریب شخص کی بھی یہ خواہش ہوتی ہے کہ بچے کو کسی اچھے پرائیویٹ تعلیمی ادارے میں داخل کروائے جس کی وجہ سے ان تعلیمی اداروں نے لوٹمار کا ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے جہاں پر بچوں کو بھاری معاوضے کے عوض داخل کیا جاتا ہے جبکہ سرکاری سکولوں میں وہ بچے داخل ہوتے ہیں جن کے تعلیمی اخراجات غربت کے باعث ان کے والدین برداشت نہیں کرسکتے پاکستان میں دوہرا معیار تعلیم بھی تعلیم کی تباہی کا موجب ہے اگر ملک بھر میں یکساں تعلیم نظام رائج کیا جائے تو اس کے دورس نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔