پنڈی گھیپ،پولیس کی کارروائی ،دھاتی ڈور اور پتنگیں برآمد،ملزم گرفتار

منگل 19 جولائی 2016 17:00

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جولائی۔2016ء) پنڈی گھیب سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک دھاتی ڈور اور پتنگیں بر آمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا، سٹی چوکی انچارج سب انسپکٹر ملک ممتاز خان نے گزشتہ روز عملہ کے ہمراہ سماج دشن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے وارڈ نمبر 7 پنڈی گھیب کے رہائشی محمد سلیم ولد محمد صدیق کے قبضہ سے 107 عدد پتنگیں اور ممنوعہ دھاتی ڈوریں بر آمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

متعلقہ عنوان :