پولیٹیکل ایجنٹ نے فاٹا ٹربیونل کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے، سزا اور کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے کا ریکارڈ پیش کر دیا
میاں محمد ندیم منگل 19 جولائی 2016 14:52
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19جولائی۔2016ء) خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ نے فاٹا ٹربیونل کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے، سزا اور کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط رکھنے کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا جبکہ فاٹا ٹربیونل نے شکیل آفریدی کی سزاکے خلاف اپیل کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔ڈاکٹر شکیل آفریدی نے 2 سال قبل اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم ریکارڈ کی عدم فراہمی کے باعث ابھی تک یہ مقدمہ تعطل کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مئی 2011 کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔سنگی مرجان خان، حسین زادہ خان اورعاطف نذیر پر مشتمل فاٹا ٹربیونل کمیٹی نے شکیل آفریدی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی اور آئندہ سماعت میں ان ریکارڈز پر بحث کرنے کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ فاٹا ٹریبیونل نے کئی بار خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مقدمے اور سزا کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ 2014 میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے میں نافذ ایف سی آر کمشنر نے خیبر ایجنسی میں بارڈ تحصل کے عسکریت پسند تنظیم سے روابط کرنے کے شبے میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 33 سال سزا سنائی گئی تھی۔بعدازاں ان کی سزا میں کمی کرکے 23 سال جبکہ جرمانہ 3لاکھ 20 ہزار روپے سے کمی کرکے 2 لاکھ 20 ہزار روہے کردی گئی تھی۔ڈاکٹر شکیل آفریدی نے سزا میں کمی کے باوجود کمشنر کے فیصلے کو فاٹا ٹربیونل میں چیلنج کردیا، فاٹا ٹریبیونل ایف سی آر کے تحت تیسرا اور آخری عدالتی فورم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.