صادق آباد میں پولیس اور اندھڑ گینگ میں مقابلے کے دوران فائرنگ سے 7 ڈاکو ہلاک ‘آٹھ فرار

منگل 19 جولائی 2016 14:32

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جولائی ۔2016ء ) صادق آباد میں پولیس اور اندھڑ گینگ میں مقابلے کے دوران فائرنگ سے 7 ڈاکو ہلاک اور 8 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ماہی چوک کے قریب اندھڑ گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس چھاپہ مارا تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 7 ڈاکو ہلاک اور 8 فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا کہ فرار ڈاکووٴں کا تعاقب جاری ہے ‘ ڈاکووٴں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی ‘ ہلاک ڈاکووٴں میں اندھڑ گینگ کا سرغنہ خانو اندھڑ بھی شامل ہے ‘ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ‘ہلاک ڈاکووٴں کی لاشیں تھانہ کوٹ سبزل منتقل کی جا رہی ہیں ۔ اندھڑ گینگ قتل ‘ اغواء اور ڈکیتی سمیت دیگر درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا ۔ اندھڑ گینگ چھوٹو گینگ کا دست راست بتایا جاتا ہے ‘پولیس نے اب تک اندھڑ گینگ کیخلاف تین بار آپریشن کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :