لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جولائی 2016 14:11

لندن کے نو منتخب مئیر صادق خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2016ء) : لندن مکے نو منتخب مئیر صادق خان کی ٹرین میں سفر کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی صادق خان کی تصاویر میں انہیں ایک ٹرین میں کھڑے ہو کر بغیر کسی پروٹوکو ل کے سفر کرتے دیکھا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ کھڑے شہری بھی نہایت نارمل انداز میں انکے ساتھ سفر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے صادق خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پروٹوکول کے ذریعے سفر نہ کرنے والے سیاستدانوں اور رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جس سادگی اور عاجزی سے صادق خان ٹرین میں کھڑے ہو کر سفر کر رہے ہیں پاکستان میں موجود سیاستدانوں کو بھی چاہئیے کہ وہ ایسی ہی سادگی اپنائیں اور پروٹوکول کے استعمال سے اپنے ساتھ ساتھ ارد گرد موجود شہریوں کو بھی تکیلف سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :