Live Updates

ملک میں کسی بھی ناپسندیدہ صورتحال میں سپریم کورٹ بار جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی،عمران خان نے جمہوریت کی حوالہ سے بیان میں الفاظ کا غلط استعمال کیا ۔سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرعلی ظفر کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 18 جولائی 2016 23:23

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرعلی ظفرنے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی ناپسندیدہ صورتحال میں سپریم کورٹ بار جمہوری قوتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔حکومت پرمثبت تنقید کریں گے لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ ان کوہٹاکرکسی اورکولایاجائے۔ پیرکویہاں سپریم کورٹ میں صحافیوں سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے سید علی ظفرکا کہنا تھا کہ وقت نے ثاثت کردیاہے کہ پاکستان کیلئے جمہوریت ہی بہترین نظام ہے اوراس حوالے سے سپریم کورٹ بارنے ہمیشہ کرداراداکیاہے ہم جمہوریت کیخلاف کوئی غیرآئینی اقدام قبول نہیں کریں گے ، ہم اس حوالے سے تنقید نہیں روک سکتے کہ خدانخواستہ ہماری تنقید سے کوئی مسئلہ بنے گا تنقید ضرورکریں گے لیکن اس کامقصد موجودہ حکومت کوہٹاکرکسی اورکولانانہیں ہوتابلکہ ہم چاہتے کہ نظام میں بہتری لائی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جمہوریت کی حوالہ سے بیان دینے میں الفاظ کا غلط استعمال کیا ہے ، اگر کوئی ناپسندیدہ حکومت ہو تو عوام اقتدار پر قبضے کیخلاف گھروں سے باہر نہیں نکلتے ہیں ،کیونکہ سب سے پہلے اپنی خوشحالی سے غرض ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن ترک بار کونسل سے رابطے میں ہے اور ہمیں ترکی میں عدالتی نظام کی معطلی پر تشویش ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات