کم از کم تنخواہوں کے حوالے سے عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے، سپریم کورٹ کی صوبوں کو ہدایت

پیر 18 جولائی 2016 23:22

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ نے مزدوروں کی کم از کم تنخواہوں کے حوالے سے کیس میں صوبوں کو عدالتی فیصلہ پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے اس حوالے سے انفرادی نوعیت کی درخواستوں کو خارج کردیاہے اورد رخواست گزاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں ، پیرکوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر وفاق اور چاروں صوبوں کے لاء آفسران نے پیش ہوکرعدالت کوبتایا کہ انہوں نے کم از کم تنخواہ کے حوالے سے اپنی رپورٹس عدالت میں جمع کرا دی ہیں اوراس حوالے سے عدالتی فیصلے پرمکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے ، چیف جسٹس نے کہا کہ کم از کم تنخواہ کا قانون موجود ہے اوراس حوالے سے انفرادی مسائل کے حل کیلئے درخواست دہندگان متعلقہ فورم سے رجوع کریں ،بعدازاں عدالت نے تمام درخواستیں نمٹا دیں ۔

متعلقہ عنوان :