Live Updates

تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسانے پر مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی گئی

پیر 18 جولائی 2016 23:18

تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسانے پر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسانے پر مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز جسٹس پارٹی کے سر براہ منصف اعوان کی جانب سے لاہور کے علاقہ تھانہ انار کلی میں دی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پاکستان میں فوج کے اقتدار میں آنے پر مٹھائیاں بنٹانے کی باتیں کر کے آئین وقانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں کو بغاوت پر اکسایا ہے اس لیے انکے دفعہ120بی ‘124اے اور505ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے آئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :