میرے بیٹے وسیم کو اکسایا گیا، اس نے قندیل کا قتل مفتی عبدالقوی کے کہنے پر کیا ٗ والدہ کا الزا م

وسیم قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین سے بھی رابطے میں تھا ٗ گفتگو

پیر 18 جولائی 2016 22:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بیٹے وسیم کو اکسایا گیا، اس نے قندیل کا قتل مفتی عبدالقوی کے کہنے پر کیا۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ کی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وسیم قندیل بلوچ کے سابق شوہر عاشق حسین سے بھی رابطے میں تھا۔قندیل کی والدہ نے کہاکہ پڑوسیوں کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل کی رات ایک داڑھی والا شخص قندیل کے گھر کے باہر چکر کاٹ رہا تھا، کچھ دیر بعد وہ شخص قندیل کے گھر میں داخل ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :