آرمی میڈیکل کور کے میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ،سرجن جنرل تعینات

لیفٹیننٹ جنرل عمران مجید کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ، آئی ایس پی آر

پیر 18 جولائی 2016 22:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء ) آرمی میڈیکل کور کے میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنرل عمران مجید کی جگہ سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عمران مجید کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :