بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھجوا رہا ہے ،ہندوستان امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے کشمیریوں کی تحریک کچلنا چاہتا ہے ، مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر حقوق انسانی کے نام نہاد علمبردار اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے
جماعۃالدعوۃ پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کی وفود سے گفتگو
پیر 18 جولائی 2016 22:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) جماعۃالدعوۃ پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی سے بوکھلا کر مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھجوا رہا ہے ،ہندوستان امریکہ اور اسرائیل کے تعاون سے کشمیریوں کی تحریک کچلنا چاہتا ہے۔ مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر حقوق انسانی کے نام نہاد علمبردار اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے ،(آج )مسجد شہداء مال روڈ سے شروع ہونے والے کشمیر کارواں سے ملک بھر کی سیاسی، مذہبی و کشمیری قیادت خطاب کرے گی۔
کارواں کے اختتام پر اسلام آباد میں بڑ اجلسہ ہو گا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوں گے۔ سوموار کو مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غاصب بھارتی فوج کی فائرنگ ، لاٹھی چارج اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے پچاس سے زائد کشمیری شہید اور تین ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔(جاری ہے)
بھارتی فورسز نے ہسپتالوں کو بھی ٹارچر سیلوں میں تبدیل کررکھاہے ‘ ڈاکٹروں کو زخمیوں کے علاج سے زبردستی روکا جارہا ہے اور لوگوں کو خون کے عطیات دینے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ۔
سخت ترین کرفیو کے باوجود کشمیری عوام ہر قسم کی پابندیوں کو پاؤں تلے روند کر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ دنیا کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے اپنی زندگیاں قربان کر رہے ہیں ۔ پاکستانی حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کو متحرک کریں اور ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے مظاہروں میں زخمی ہونے والے نوجوان بینائی سے محروم ہو رہے ہیں اور ان کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیں۔مودی سرکار کی سرپرستی میں بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ شہداء کے جنازوں پر فائرنگ اور فرضی جھڑپوں کے ذریعہ بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداربین الاقوامی اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں بھرپور آواز بلند کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہیں اور مشکل وقت میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تحریک آزادی کشمیر جلد ان شاء اﷲ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی اور وہ وقت دور نہیں کہ جب بھارت کو اپنی آٹھ لاکھ فوج کشمیرسے نکالنا پڑے گی اورمظلوم کشمیری عوام آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.