Live Updates

نیب نے تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات بند کر دیں،

پی ٹی آئی کے خلاف سٹیٹ بنک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی شکایت پر اشروع کی گئی تھی،تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات نیب بورڈ کے اسی اجلاس میں بند کرنے کافیصلہ کیا گیا جس میں سینیٹر اسحاق ڈار کا کیس بند کیا گیا ہے، نیب کا اعلامیہ

پیر 18 جولائی 2016 22:41

نیب نے تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات بند کر دیں،

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات بند کر دیں،تحریک انصاف کے خلاف سٹیٹ بنک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی شکایت پر انکوائری شروع کی گئی تھی،تحریک انصاف کے خلاف تحقیقات نیب بورڈ کے اسی اجلاس میں بند کرنے کافیصلہ کیا گیا جس میں سینیٹر اسحاق ڈار کا کیس بند کیا گیا ہے۔

پیر کو نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نیب بورڈ کے گذشتہ اجلاس میں صرف وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری ہی نہیں دی گئی بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے جاری تحقیقات بھی بند کرنے کی منظوری دی گئی تھی، طارق شفیع نامی ایک شخص کے بینک اکاؤنٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن پر سٹیٹ بنک نے نیب کو شکایت کی تو نیب نے جب انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ 5کروڑ62لاکھ روپے طارق شفیع کے اکاؤنٹ میں آئے جو دبئی سے عارف نقوی نامی شخص نے پاکستان تحریک انصاف کیلئے بھجوائے تھے،نیب اعلامیہ کے مطابق معاملے کا مکمل پیشہ وارانہ انداز میں تجزیہ کرنے اور شواہد کی چھان بین کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو دیئے گئے فنڈز کی انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نیب اعلامیہ کے مطابق نیب سیاسی اور پسند اور ناپسند کی بنیاد پر تحقیقات نہیں کرتا بلکہ میرٹ پر شفاف انداز میں پروفیشنل طریقے سے انکوائریاں کی جاتی ہیں،سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف گذشتہ15سال سے تحقیقات زیرالتوا تھیں،انویسٹیگیشن ٹیم اور پراسیکیوشن اتھارٹی کی طرف سے بار بار سفارش کے بعد کیس کو بند کیا گیا اور سینیٹر اسحاق ڈار کا کیس کسی عدالت میں زیر سماعت نہیں تھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات