سینٹ نے خواتین کو مقام کار پر ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ (ترمیمی) بل 2016ء سمیت دو بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیئے

اقتصادی اصلاحات کے تحفظ (ترمیمی) بل 2016ء اور آرٹیکل 68 میں تبدیلی کے لئے دستور (ترمیمی) بل 2016ء پر غور موخر سینیٹر اعظم سواتی نے عوامی نمائندگی (ترمیمی) بل اور سینٹ انتخاب ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کا بل سینٹ انتخاب ترمیمی بل 2016ء واپس لے لیا

پیر 18 جولائی 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) سینٹ نے خواتین کو مقام کار پر ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ (ترمیمی) بل 2016ء سمیت دو بلوں کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیاگیا جبکہ اقتصادی اصلاحات کے تحفظ (ترمیمی) بل 2016ء اور آرٹیکل 68 میں تبدیلی کے لئے دستور (ترمیمی) بل 2016ء پر غور موخر کردیاگیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے عوامی نمائندگی (ترمیمی) بل اور سینٹ انتخاب ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کا بل سینٹ انتخاب ترمیمی بل 2016ء واپس لے لیا ۔

پیر کو سینٹ میں نجی کارروائی کے روز سینیٹر اعظم خان سواتی نے تحریک پیش کی کہ خواتین کو ان کے مقام کار پر ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ 2010ء میں ترمیم کرنے کا بل خواتین کے کام کے مقام پر ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ (ترمیمی) بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس کی حکومت نے مخالفت نہیں کی۔

(جاری ہے)

۔ چیئرمین نے مزید غور کیلئے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

سینیٹر مشاہد حسین سید کی طرف سے تمباکو نوشی کی ممانعت اور تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی صحت کے تحفظ کے آرڈیننس 2002ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل تمباکو نوشی کی ممانعت اور تمباکو نوشی نہ کرنے والوں کی صحت تحفظ (ترمیمی) بل 2016ء بھی متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے عوامی نمائندگی (ترمیمی) بل اور سینٹ انتخاب ایکٹ 1973ء میں مزید ترمیم کا بل سینٹ انتخاب ترمیمی بل 2016ء واپس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :