اسلام آباد میں نامعلوم نوجوان نے گھریلو ملازمہ کو تیزاب پلا دیا ، مقدمہ درج ،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

پیر 18 جولائی 2016 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد میں نامعلوم نوجوان نے ایک خاتون کو تیزاب پلا دیا ، پچیس سالہ مریم گھریلو ملازمہ ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔پولیس کے مطابق اسلام آباد میں تیزاب گردی کا واقع پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر آئی ایٹ میں نامعلوم نوجوان نے پچیس سالہ مریم کو تیزاب پلا دیا۔ واقع کے بعد متاثرہ لڑکی کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے تاہم ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کی حالت خطرے میں ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی مریم کو تعلق پاک پتن سے ہے۔ جو آئی ایٹ میں واقع ایک گھر میں ملازمہ ہے۔ پولیس کے مطابق واقع کی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :