ایف آئی اے کے انسانی سمگلنگ سیل نے جونیئر فٹبال ٹیم کا حصہ بن کر جعلی فٹبالرز امریکہ بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی

ایف آئی اے کا پنجاب جونیئر سوکر ایسوسی ایشن کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

پیر 18 جولائی 2016 22:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) ایف آئی اے کے انسانی سمگلنگ سیل نے جونیئر فٹبال ٹیم کا حصہ بن کر جعلی فٹبالرز امریکہ بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے نے پنجاب جونیئر سوکر ایسوسی ایشن کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے انسانی سمگلنگ سیل نے کاروائی کرتے ہوئے بچوں کی فٹ بال ٹیم میں شامل تین جعلی فٹ بال کھلاڑیوں کی امریکہ روانگی ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کاروائی کے دوران فٹبال ٹیم کے مینیجر حامد اور رضوان نامی کوچ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان پنجاب جونیئر فٹ بال ٹیم کے نام سے فٹ بال ٹیم بنا کر سولہ بچوں کو امریکہ لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے تینوں جعلی فٹبالرز سے امریکہ لیجانے کی مد میں بارہ۔ بارہ لاکھ روپے وصول کئے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب جونیئر سوکر ایسوسی ایشن کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :