پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں و تقرریاں،میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ، سرجن جنرل آف پاکستان تعینات

پیر 18 جولائی 2016 22:25

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں و تقرریاں،میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں و تقرریاں ، میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل عمران کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو میجر جنرل آصف ممتاز سکھیرا کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر سرجن جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا گیا ان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے ۔

وہ لیفٹیننٹ جنرل عمران مجید کی جگہ سرجن جنرل تعینات ہوں گے ۔ اس سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں ڈپٹی سرجن جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل عمران مجید کو نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :