بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے‘ وزیر اعظم کو پانامہ لیکس میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے خود ہی رضاء کارانہ طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا اعلان کر دینا چاہیے
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم سید احمد محمود کی میڈیا سے گفتگو
پیر 18 جولائی 2016 22:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو مضبوط اور منظم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ لیکس میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے خود ہی رضاء کارانہ طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا اعلان کر دینا چاہیے تاکہ ملک میں جاری بحران ختم ہو سکے پوری قوم کشمیر کے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہے آج بلاول بھٹو بھارتی حکمرانوں کو للکار رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کی کوارڈینیشن کمیٹی کا ا جلاس منعقد ہوا ہے جس میں تنظیم سازی کے سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں جنوبی پنجاب کے عوام آج بھی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں حکمران عوام کو دھوکہ دینے کے لیے جنوبی پنجاب کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں مگر فنڈز جاری نہیں کیے جاتے وسیب کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے پیپلز پارٹی جدوجہد کا آغاز کر چکی ہے بہت جلد عوام کی حمائیت سے حکمرانوں کیخلاف کامیاب تحریک کا آغاز کیا جائیگا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.