چیئرمین سینٹ نے عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ٗ اپنی سفارشات پیش کریگی

پیر 18 جولائی 2016 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) چیئرمین سینٹ نے عبدالستار ایدھی کو نوبل انعام کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی جو اپنی سفارشات سینٹ کو پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اگر ایوان منظوری دے تو وہ ایک سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری‘ وسیم سجاد‘ سومرو‘ فاروق ایچ نائیک‘ قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دیتے ہیں جو ایدھی کو نوبل انعام کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے۔ ایوان کی رائے سے چیئرمین نے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :