ایف پی ایس سی نے وفاقی زرارتوں ‘ڈویژنوں میں گریڈ 16اورگریڈ17کی خالی پوسٹوں پر 21 امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کر دی

پیر 18 جولائی 2016 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء)فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے وفاقی زرارتوں ‘ڈویژنوں میں گریڈ 16اورگریڈ17کی خالی پوسٹوں پر 21امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فنانس ڈویژن میں گریڈ 16کی پوسٹ پر سید طارق حسین صادق ‘محمد سعید اور ضیاء اﷲ کو اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹریز ‘وزارت داخلہ میں گریڈ 17کی پوسٹ پر بہاول وستو‘ میاں ربنواز خان ‘ صابر حسین ‘ احسن علی باجوہ ‘ایم حسن جلیل ‘ صائمہ سلطان ‘ جواد علی ‘بلال طارق ‘ علی احمد ‘ میاں عامر اقبال ‘فہد شوکت علی ‘جائر نصرانی ‘نازیہ امبرین اور رابیعہ قریشی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن ‘ایوی ایشن ڈویژن میں گریڈ 16کی پوسٹ پر فواد حسین کو اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا ۔