انگریزی زبان کے اساتذہ اور طلبہ پاکستان بھر کی کمیونٹیز کے لئے بڑے معاون ثابت ہو سکتے ہیں ٗجین میک آرتھر

پیر 18 جولائی 2016 21:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء)امریکی سفارت خانہ کے ریجنل انگلش لینگوئج آفیسر جین میک آرتھر نے کہا ہے کہ انگریزی زبان کے اساتذہ اور طلبہ پاکستان بھر کی کمیونٹیز کے لئے بڑے معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور انگریزی زبان کے فروغ کے لئے انگلش مائیکرو سکالر شپ پروگرام کے 75 ویں المنائی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والے اساتذہ انگریزی زبان پر بہتر عبور کے ساتھ طلبہ کی تدریس کے لئے مددگار ہوں گے۔

المنائی اجتماع کا اہتمام امریکی سفارت خانہ نے کیا تھا جس میں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء کو امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنی صلاحیت کو فروغ دینے میں مدد ملی۔ پروگرام میں پاکستان بھر کے تین ہزار طلبہ نے شرکت کی جس کا آغاز 2004ء میں ہوا تھا۔