اپوزیشن اپنا کر دار ادا کررہی ہے اور فوج اپنا کام کررہی ہے ٗعمران خان کا بیان درست نہیں ٗ شیری رحمن

وزیر اعظم کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ٗ کرکٹ ٹیم کی کامیابی کپتان مصباح الحق کی کوششوں کا نتیجہ ہے ٗ میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جولائی 2016 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنا کر دار ادا کررہی ہے اور فوج اپنا کام کررہی ہے ٗعمران خان کا بیان درست نہیں ٗ وزیر اعظم کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ٗ کرکٹ ٹیم کی کامیابی کپتان مصباح الحق کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے آپریشن کے بعد ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنی چاہئے ٗ وزیراعظم کے بارے میں اقتدار سے الگ ہونے کی باتیں درست نہیں، وہ ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور فوج کا کام حکومت چلانا نہیں‘ اپوزیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور فوج اپنا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان درست نہیں، جمہوری لوگ اس طرح کے بیان نہیں دیتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی کامیابی کپتان مصباح الحق کی کوششوں کا نتیجہ ہے‘ کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔