ترکی کے واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کی طاقت سے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرکا عید ملن کانفرنس سے خطاب

پیر 18 جولائی 2016 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء پاکستا ن حیدرآبادکی طرف سئے منعقدہ عید ملن اور امام نورانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ترکی کے واقعہ نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کی طاقت سے بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے اگر پاکستان کے عوام باہر نکل آئیں تو ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی منزل آسان ہو جائے انہوں نے کہا کہ ترکی میں جو فوجی بغاوت کے خاتمہ پرہمارے ملک کے حکمراں بہت پر امید ہوگئے ہیں کہ ہمارے ملک میں بھی اگر اس قسم کی بغاوت ہوئی تو عوام اس کو ناکام بنا دیں گے حالانکہ طیب اردگان کویہ عوامی مقبولیت اسلامی اقدار کی حمایت کے باعث ملی تھی جبکہ ہمارے حکمراں ملک میں لبرل ازم کی باتیں کررہے ہیں ایسی صورت میں اگر کبھی ایسا واقعہ ہمارے ملک میں رونما ہوا توعوام کبھی بھی اس کے خاتمہ کیلئے کھڑے نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک میں اگرکوئی آمر مسلط ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ہمارے موجودہ حکمرانوں پر عائد ہوگی جنکی کرپشن ، دھشت گردوں کی سرپرستی اور مودی کو خوش کرنے کے لئے کشمیر کے مظلوم عوام کی پرزور حمایت نہ کرنے کے باعث عوام ان سے جان چھڑا نے کیلئے کسی آمر کو بھی قبول کرنے پر تیار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی صفوں میں دھشت گرد موجود ہیں جو ضرب عضب کو ناکام کرنا چاہتے ہیں اسلئے وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون نہیں کررہے رینجر دھشت گردوں ان کے سرپرستوں اور کرپٹ لوگوں کو پکڑتی ہے حکمراں چھوڑ دیتے ہیں اب دھشت گردی مقدس مقامات تک پہنچ گئی ہے مدینہ منورہ میں روضہ رسول کے باہر دھماکہ کرکے حضور کو تکلف پہنچانے والوں پر اﷲ اور اس کے رسول کی لعنت ہوگئی اﷲ کا وعدہ سچا ہے حضور کا روضہ انور قیامت تک محفوظ رہے گاعاشقان رسول ? روضہ رسول پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،اس موقع پر جے یو پی سندھ کے کنوینئر علامہ افتخار عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی سچے بیباک نڈر لیڈر رتھے جنہوں نے ہمیشہ حق وصداقت کا پرچم بلند رکھااور پاکستان میں نظام مصطفی کی جدوجہد کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ہمیں امام نورانی کی فکر کو پروان چڑھانے کیلئے قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئے جو علامہ نورانی کے سیاسی جانشین ہیں اس ملک میں نظام مصطفی کی جدوجہد پروان چڑھا رہے ہیں کانفرنس سے خطاب کرتے ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی نے اس صدی کو غلبہ اسلام کی صدی قرار دیا ہیممتاز قادری کی شہادت کے بعد دنیا میں تبدیلیاں ہو رہی ہیں اسلام کی حقانیت کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے انشاء اﷲ پوری دنیا میں اسلام غالب آکر رہے گا ،ناظم، علی آرائیں نے کہا ہے علامہ نورانی نے ڈکٹیٹروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی وہ آمروں کے سخت مخالف تھے ،عبدالروف الوانی نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان امام نورانی کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے ،حسین بخش حسینی نے کہا کہ قیام پاکستان کے حقیقی ثمرات حاصل کرنے کیلئے فکر نورانی کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ،قاری محمد شریف نقشبندی نے کہا کہ پاکستان میں نظام مصطفی کی صدا بلند کرنے والے امام نورانی نے ہمیشہ جرأر واستقامت کا مظاہرہ کیا،علامہ طاہر محمود اعوان نے کہا کہ بے باکی کا جذبہ امام نورانی کا طرۂ امتیاز تھا،علامہ عبدالغنی شاہ نے کہا کہ نورانی کے مشن کو صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر آگے بڑھا رہے ہیں ،حافظ محمد اشفاق قادری نے کہا کہ جمعیت علماء ہپاکستان نے ہر دور میں ظلم کے خلاف صدائے حق بلند کی ہے ،محمد ارشاد نقشبندی نے کہا کہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کردار سب کے سامنے عیاں ہے آپ نے ناموس رسالت ? کی بھرپور تحریک چلا کرعظمت مصطفی کا تحفظ کیا محمد رضوان شیخ نے کہا کہ خادمین جمعیت اپنی صفوں کو منظم کریں اور امام نورانی کے پیغام کو فروغ دیں ،مولاناگلزارقادری کہا کہ سچی قیات ہی نظام مصطفی کے نفاذ کے مقصد عظیم تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :