گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کی ملاقات،صحت بارے دریافت کیا

پیر 18 جولائی 2016 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی نے پیر کی شام گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ سے ان کی صحت سے متعلق معلوم کیا جس پر گورنر سندھ نے بتایا کہ اب ان کی صحت بہت بہتر ہے جمعہ کے روز ادائیگی نماز کے دوران سینے میں تکلیف کے باعث انھیں قومی ادارہ امراض قلب لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی ہدایت پر بعض ٹیسٹ لئے گئے تھے جو کہ تمام کے تمام مثبت آئے تھے جس کے بعد ہفتہ کی صبح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ آپ کی بیماری کا سن مجھ سمیت ہر ایک شخص بہت زیادہ فکر مند رہا ، شکر ہے کہ اب آپ مکمل صحتیاب ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی دعا?ں کے باعث ہی اﷲ تعالیٰ نے انھیں صحت کاملہ عطا فرمائی ہے۔