د عائیں ،فون پر خیریت اورعیادت کے لئے آنے والوں کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں ، گورنر سندھ

پیر 18 جولائی 2016 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا د خان نے اپنی بیماری کے دوران عیادت کے لئے آنے والے ، فون پر خیریت معلوم کرنے والے اور صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والے تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی دعا?ں کی بدولت وہ با لکل خیریت سے ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے کئے گئے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کو نماز جمعہ کے دوران طبیعت خرابی کے باعث فور ی طور پر قومی ادارہ برائے امراض قلب لئے جایا گیا تھا جہاں سے انھیں ہفتہ کی صبح گورنر ہاؤس جانے کی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :