لاہور کے مختلف علاقوں سے نوعمر بچوں کے اغوا کا سلسلہ جاری
6ماہ میں 210بچے جن کی عمر8سے14سال تک کی ہیں اغوا ہوچکے ہیں
پیر 18 جولائی 2016 20:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 جولائی ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے نوعمر بچوں کے اغوا کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ6ماہ میں 210بچے جن کی عمر8سے14سال تک کی ہیں اغوا ہوچکے ہیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز بھی مصری شاہ کے علاقے حبیب گنج سے گھر کے باہر سے نو عمر ابراہیم کو اغوا کار وغلا کر لے جانے لگا تو بچے نے شو رمچادیا اکبر نامی اغوا کار بچے کو چھوڑ کر بھاگ اٹھا بعدازاں اہل علاقہ نے اغوا کار کا تعاقب کرکے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3بچوں کوبازیاب کرنے کے علاوہ تین اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے تھانہ مصطفی آباد کے علاقے سے 4روز کی اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
گڑھی شاہو کا14سالہ بلال بھی 4روز بعد اپنے گھر پہنچ گیا جبکہ مغلپورہ سے اغوا ہونے والا 13سالہ فیصل کو انویسٹی گیشن پولیس نے منڈی بہاؤالدین سے بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بازیاب کرائے جانے والے بچوں کے ساتھ3اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہےمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.