سینیٹ میں اپوزیشن رکن سینیٹر تاج حیدر کی طرف سے قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد
پیر 18 جولائی 2016 20:42
اسلام آباد ۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء ) ایوان بالا میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود سینیٹ نے اپوزیشن رکن سینیٹر تاج حیدر کی طرف سے قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی احتساب (ترمیمی) بل 2015ء کثرت رائے سے مسترد کردیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر نے تحریک پیش کی کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل قومی احتساب (ترمیمی) بل 2015ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے جس کی حکومت نے مخالفت کی۔
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حکومت بھی چاہتی ہے کہ قانون میں ترمیم ہو، میں ان وکلاء میں شامل رہا جنہوں نے اس قانون کی سب سے پہلے مخالفت کی۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ میثاق جمہوریت کی روشنی میں قومی احتساب بیورو کمیشن کے حوالے سے پیشرفت نہ ہو سکی۔(جاری ہے)
سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کے لئے یہ بل بہت ضروری ہے‘ بل پاس نہ کرنا صوبائی خودمختاری پر ضرب ہوگی۔ سینیٹر عثمان کاکڑ اور بعض دیگر ارکان نے بھی بل کی حمایت کی۔ چیئرمین نے بل پر ارکان کی رائے حاصل کی۔ ارکان کی اکثریت نے رائے شماری میں بل کو مسترد کردیا۔ بل کے حق میں 22 جبکہ مخالفت میں 23 ارکان نے رائے دی۔ اس طرح بل کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.