تحریک اُویسیہ پاکستان کے زیراہتمام تحفظ حرم نبوی کانفرنس 24جولائی کو ہوگی

پیر 18 جولائی 2016 20:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) مدینہ منورہ میں بم دھماکوں کی پُرزورمذمت اورجذبہ تحفظ حرم نبوی ؐکی اہمیت اُجاگرکرنے کیلئے تحریک اُویسیہ پاکستان کے زیراہتمام تحفظ حرم نبوی کانفرنس24جولائی 2016بوقت 3:30بمقام پنجابی کمپلیکس آڈیٹوریم قذافی سٹیڈیم فیروزپورروڈ لاہورمیں ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ملک بھرسے عاسقان رسول ؐ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کے شرکہ سے خطاب میں حضرت پیرغلام رسول اُویسی :مرکزی امیرتحریک اُویسیہ پاکستان اورسیدعرفان احمد شاہ اُویسی :مرکزی نائب امیرتحریک اُویسیہ پاکستان مسلمانوں کے مقدس مذہبی مقامات ،خاص طورپر حرم بنوی ؐ کے تحفظ کاجذبہ اجاگرکریں گے

متعلقہ عنوان :