Live Updates

شریف برادران نے جمہوریت کی آڑ میں اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے ،حکمران احتساب کا نظا م کبھی نہیں بننے دیں گے ‘پی ٹی آئی

کشمیر ی عوام نے پی ٹی آئی کی حق میں فیصلہ دے دیا ہے ،تحریک انصاف کی کا میاب انتخابی مہم سے (ن) لیگ کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں آزاد کشمیر کی عوام (ن) لیگ کوکشمیر کا الیکشن کا چوری کر نے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی،(ن) لیگ کشمیری ووٹرز کو ہراساں کر رہی ہے‘اعجازچوہدری /غلام محی الدین دیوان

پیر 18 جولائی 2016 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدراعجاز احمد چوہدری اور ایل اے 37 ویلی ٹو لاہورسے پی ٹی آئی کے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے کہا کہ شریف برادران نے جمہوریت کی آڑ میں اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے ،حکمران احتساب کا نظا م کبھی نہیں بننے دیں گے انہیں خوف ہے کہ اگر احتساب ہوا تو ان کا ٹھکانا جیل ہو گا ، آزاد کشمیر کی عوام (ن) لیگ کوکشمیر کا الیکشن کا چوری کر نے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی،(ن) لیگ کشمیری ووٹرز کو ہراساں کر رہی ہے،کشمیر ی عوام نے پی ٹی آئی کی حق میں فیصلہ دے دیا ہے ،تحریک انصاف کی کا میاب انتخابی مہم سے (ن) لیگ کی راتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، الیکشن چوری کرنے کی (ن) لیگ ماسٹر ہے ، چور چوری سے جائے لیکن ہیرا پھیری سے نہ جائے ، حکمرانوں کو پیٹ بھرنے سے فرصت ملے تو پھر عوام کا سوچیں۔

(جاری ہے)

وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں کشمیری ووٹروں سے خطاب کر رہے تھے ۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیر کے الیکشن فوج کی نگرانی میں ہونا خوش آئند عمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے اور قوم کو پیسہ لوٹ لوٹ کر ملک سے باہر لے کر جا رہے ہیں ، پاکستان بھارت سے امن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے لیکن بھارت امن کا دشمن ہے اگر شریف خاندان کا دامن صاف ہے تو احتساب سے کیوں ڈر رہے ہیں عمران خان چوروں اور لٹیروں کو احتساب کے کٹہرے میں لے کر آئے گا اور لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس لے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوئس بینکوں میں 200سو ارب ڈالر ملک میں واپس آ جائے تو ملک کو تمام قرضہ بھی ادا ہو جائے گا اور عوام کی تمام محرومیوں کا خاتمہ ہو جائے لیکن حکمرانوں میں اتنی جرات نہیں کیونکہ ان کا پیسہ بھی ملک سے باہر ہے وہ کبھی بھی ملک میں واپس نہیں لے کر آئیں گے ، کسان کاشتکار ،مزدور اور عام آدمی پس کر رہ گیا ہے بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے ، اکیس تاریخ کو عوام اپنے گھروں سے باہر نکلیں تبدیلی لانے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا حاصل کر نے کے لیے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات