سینٹ اجلاس ٗ عبد الستار ایدھی اور مقبوضہ کشمیرکے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

250ویں سیشن کیلئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

پیر 18 جولائی 2016 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اور مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے عبدالستار ایدھی مرحوم اور کشمیر میں شہید ہونے والوں کے لئے دعا کرائی۔قبل ازیں اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ کے رواں 250ویں سیشن کیلئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا۔ رواں سیشن کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی‘ محمد جاوید عباسی اور سینیٹر احمد حسن پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے رکن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :