رینجرز نے اندرون سندھ سے 6 جب کہ کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا
پیر 18 جولائی 2016 19:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) رینجرز نے اندرون سندھ سے 6 جب کہ کراچی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز اور ایک بھتہ خور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
(جاری ہے)
ترجمان کا کہنا تھا کہ لیاری سے گرفتار کئے جانے 2 افراد کا تعلق گینگ وار کے مرکزی کردار بابالاڈلہ گروپ سے ہے اور دونوں ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جب کہ بلدیہ سے گرفتار کیا جانے والا ملزم بھی بھتہ خوری میں ملوث ہے اور اس کا تعلق بھی ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان نے اندرون سندھ لاڑکانہ میں بھی کارروائیوں کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاڑکانہ کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے ضروری تفتیش کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.