آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ کے کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

پیر 18 جولائی 2016 18:56

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ کے کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ..

لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جولائی ۔2016ء ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت صوبہ کے کئی مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے ،ترجمان کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ بارش سرگودھا میں103 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اوکاڑہ75‘ساہیوال50‘ٹوبہ ٹیک سنگھ 32‘ فیصل آباد25‘سیالکوٹ25 ‘ گجرات22‘ بھکر11‘ جوہرآباد8 اور منڈی بہاوٰالدین میں5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :