ترک عوام کا عزم قابل تعریف ،پاکستان میں مارشل لاء کی باتیں کرنیوالوں کے لیے بھی واضح پیغام ہے ‘ ایم جہانگیر بدر

عوام نے سڑکوں پر آکر قانون کی حکمرانی بچائی دوسرے بھی اس سے سبق سیکھیں ‘ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما کی گفتگو

پیر 18 جولائی 2016 18:50

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق سینیٹر ڈاکٹر ایم جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ ترک عوام کا عزم قابل تعریف اور پاکستان میں مارشل لاء کی باتیں کرنیوالوں کے لیے بھی واضح پیغام ہے عوام نے سڑکوں پر آکر قانون کی حکمرانی بچائی دوسرے بھی اس سے سبق سیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی فلاح و بہبود شہید قائدین کے ادھورے مشن کی تکمیل سمیت ملک کے اندر جمہوریت کی حقیقی مضبوطی تک بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

عوام کے دلوں سے بھٹو خاندان کی محبت نکالنا ممکن نہیں خود ساختہ نجومی بن کر پیپلز پارٹی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرنے والے سیاسی شعبدہ باز احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلز پارٹی ملک کی بڑی سیاسی جماعت اور حقیقی اپوزیشن ہے نوا زشریف کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ 1990؁ء کی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

انکی انتقامی اور میں نہ مانوں کی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت اور رہنماؤں نے ہمیشہ ملک کے اندر رہ کر حالات اور آمریتوں کا مقابلہ کیا اور اس میں سرخرد ہوئے، بلاول بھٹو زرداری وفاق پاکستان کی ضمانت ہیں اور آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اور نوجوانوں کا مستقبل ہیں انکے سواء ملک میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 21 جولائی کا سورج آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد کردہ امیداروں کی عوامی حمائیت اور ووٹوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کی فتح کے ساتھ غروب ہو گا اور آزا دکشمیر میں آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :